برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ، میگھن مارکل کو ایک کے بعد ایک بری خبریں ملنے کے بعد آخر کار اب ایک خوشی کی خبر مل گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک ٹائمز کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول’میٹ می ایٹ دی لیک (Meet Me at The Lake)‘ پر فلم بنانے کے حقوق ہیری اور میگھن کو ملنے کے بعد ناول کی سیلز رینکنگ میں بہتری آگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ناول سیلز رینکنگ میں اب 190 سے 35 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس اپنے ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے کے حصّے کے طور پر نیٹ فلکس کے لیے اس ناول پر فلم بنائیں گے۔
کارلی فارچیون کے قلم سے تحریر کی گئی اس ناول کی کہانی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی سے بہت مماثلت رکھتی ہے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن نے مبینہ طور پر 3 ملین ڈالرز سے زیادہ میں اس کتاب کے حقوق خریدے ہیں۔