وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز علالت کے باعث 3 روز سے اسپتال میں داخل تھیں جنہیں اب ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق بیگم نصرت شہباز اپنے معمول کے سالانہ طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل تھیں۔
بیگم نصرت شہباز کا لاہور کے اتفاق اسپتال میں علاج ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپتال میں اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کی جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔