• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے صحرائی علاقے میں داعش کا فوجی بس پر حملہ، 23 اہلکار ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شام کے مشرق میں واقع صحرائی علاقے میں فوجی بس پر داعش کے حملہ میں 23 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

شام میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام دیر ایزور صوبے میں داعش جنگجوؤں نے فوجی بس پر حملہ کیا۔

مبصر تنظیم کے مطابق حملے میں 23 فوجی ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ حملے کے بعد سے درجنوں فوجی اہلکار لاپتہ ہیں۔

اگست میں شام کی فوج کے خلاف داعش کا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے، یکم اگست سے اب تک تین حملوں میں 40 فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید