ایک ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں شرکت پر مثبت انداز میں غور کر رہا ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب پاکستان نے ایران کی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں، جو ایران کی امن کوششوں میں واپسی کی بڑی رکاوٹ ہے۔
ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران اپنی شرکت کو "مثبت انداز میں دیکھ رہا ہے" لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ثالث پاکستان امریکی ناکہ بندی ختم کرنے اور ایران کی شرکت یقینی بنانے کے لیے مثبت کوششیں کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا ایران جنگ بندی پر اس وقت خطرے کے بادل منڈلانے لگے جب امریکا نے ایرانی مال بردار جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا، جس پر تہران نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔