بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے افتتاح کرنے سے پہلے ہی ملک کی بڑی ریفائنری میں آگ لگ گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں واقع ایک بڑے ریفائنری منصوبے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ کے بعد فضا میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔
واقعے کے بعد وزیرِ اعظم کا ریفائنری کے افتتاح کا پروگرام عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ ریاست راجستھان میں بھارت کا پہلا بڑا گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹروکیمیکل کمپلیکس قرار دیا جاتا ہے۔
یہ مشترکہ منصوبہ ہے جس میں ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور ریاستی حکومتِ راجستھان شامل ہیں۔