• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ نے والد کی آخری رسومات خود ادا کیں

بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے والد شری کانت لوکھنڈے 68 سال کی عمر میں چل بسے، اُن کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اپنی والدہ اور فیملی کے دوسرے افراد کے ساتھ اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک ہوئیں۔

انکیتا نے اپنے شوہر کے ہمراہ والد کی میت کو آخری رسومات کیلئے لے جاتے ہوئے کاندھا بھی دیا۔

اداکارہ کی والد کی میت کو لے جاتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ اپنے والد کی میت کو کاندھا دیتی نظر آرہی ہیں۔

اس موقع پر انکیتا نے سفید شلوار کے ساتھ کرتا زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ ان کے شوہر وکی جین بھی ان کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔

38 سالہ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اپنے شوہر وکی جین کے ہمراہ والد کی آخری رسومات کی ادائیگی پر افسردہ نظر آرہی تھیں، ایسے میں ان کی فیملی اور دوستوں نے اداکارہ کو سہارا دیتے ہوئے دلاسے دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید