• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ اُشنا شاہ کےشوہر، پاکستان کے گولفر حمزہ امین نے اسڑین نیشنل اوپن گولف چیمپئین شپ جیت لی، حمزہ امین نے تھری انڈر پار کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

حمزہ امین نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ میرا 11 واں پروفیشنل ٹائٹل ہے۔

حمزہ امین کا کہنا ہے کہ ٹائٹل اپنے والد کے نام کرتا ہوں جو میرے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے میری رہنمائی، میں اپنے تمام اسپورٹرز اور اہلیہ اشنا شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔


دوسری جانب ماڈل و اداکارہ اشنا شاہ اپنے شوہر حمزہ امین کی کامیابی پر پھولے نہیں سما رہی ہیں۔

اشنا شاہ کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہنا ہے کہ حمزہ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے، حمزہ نے لگاتار دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے، حمزہ نے تمام کیٹگریز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔


اشنا شاہ کا سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کے ٹیلنٹ کا کوئی جوڑ نہیں ہے، آپ نے تھکا دینے والے سفر اور پریکٹس کے بغیر کامیابی حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید