بشریٰ بی بی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اٹک جیل میں داخل ہو گئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی درخواست اٹک جیل انتظامیہ نے مسترد کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے دوسری بار جیل میں بشریٰ بی بی کی ملاقات جاری ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم سے ملنے کے لیے اٹک جیل آج جا رہے ہیں۔
نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات میں پراسیکیوشن جان بوجھ کر دلائل نہیں دے رہی۔
نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے کیسز میں حتمی دلائل ہوئے تو ضمانت کنفرم ہو جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف کے ترجمان قانونی امور نے کہا کہ بار بار جیل انتظامیہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ سابق وزیر اعظم سے ملنے کی اجازت دی جائے۔