چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئیں۔
بشریٰ بی بی ڈی آئی جی آفس اسلام آباد میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہوئیں۔
جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ کے ساتھ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود ہے۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی رکن قرۃ العین عائشہ نے انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی نے بشریٰ بی بی سے 20 سوالات پوچھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی تقریباً 20 جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، پوچھے گئے تمام سوالات کا انہوں نے جواب دیا۔
اس سے قبل بشریٰ بی بی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اٹک جیل ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔