• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت نہیں ہو گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت نہیں ہو گی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی عدم موجودگی کے باعث آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گھر کا کھانا فراہمی کی درخواست پر بھی آج سماعت ہونا تھی۔

عدالت نے پنجاب حکومت اور جیل حکام سے جواب طلب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

قومی خبریں سے مزید