پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے ملنے آج قانونی ٹیم اٹک جیل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایک وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔
عدالت کی جانب سے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے پر نعیم پنجوتھا اٹک جیل جائیں گے۔
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے مختلف وکلاء سے ملاقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے آج وکلاء کی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے فیصلے سے مشروط ہے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔