• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ ڈیڈلاک کاشکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کا معاملہ ڈیڈلاک کاشکار ہوگیا۔

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بھِی بنائی نہیں جاسکی، نگران وزیراعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کوبنانی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کےلئےتین نام بھجوادئیے تھے۔

وزیراعلیٰ کے کمیٹی کےلئے تین ناموں میں خود ان کےعلاوہ سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور زمرک اچکزئی کے نام شامل تھے۔

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھجوائے گئے تین ناموں میں عبدالواحد صدیقی،یونس زہری اور نواز کاکڑ کےنام شامل تھے۔ 

بی این پی اور پی کے میپ کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر کے بھجوائے ناموں پر اعتراض اٹھادیا تھا۔

بی این پی کے نصیر شاہوانی اور پی کے میپ کے نصراللہ زیرے نےکمیٹی میں اپنی جماعتوں کی نمائندگی کےلئے اسپیکر کوخط لکھے تھے۔

کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کافیصلہ کمیٹی نہ کرسکی تومعاملہ الیکشن کمیشن کےپاس چلا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید