• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہٹ فلموں کے ہدایتکار نے عامر خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ قرار دے دیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر ہٹ فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے عامر خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنا تبصرہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا دیکھنے کے بعد ان سے بات چیت میں کیا تھا۔ 

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اگست 2022 میں ریلیز ہوئی جو عامر خان اور کرینہ کپور کے باوجود اچھا بزنس نہ کرسکی جس کے بعد سے عامر خان نے فلموں سے عارضی طور پر بریک لے لیا۔ 

فلم سے متعلق عامر خان کے کزن ڈائریکٹر منصور خان نے باہوبلی جیسی بڑی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی کی عامر خان سے متعلق رائے کے بارے میں بتایا۔ 

اپنے تازہ انٹرویو کے دوران منصور خان کا کہنا تھا کہ ایس ایس راجامولی نے بھی عامر خان کو کہا تھا کہ لال سنگھ چڈھا میں انہوں نے اوور ایکٹنگ کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عامر کا حس مزاح بہت اچھا ہے۔ ایک مرتبہ وہ مجھے ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ ’جب تم مجھے کہتے ہوئے کہ اداکاری اوور دا ٹاپ تھی تو میں کہتا ہوں ٹھیک ہے، آپ ایک پیچیدہ آدمی ہو، لیکن اگر ایس ایس راجامولی جیسا شخص کہے کہ اوور ایکٹنگ لگ رہی ہے تو پھر (میں نے) ایسا کیا ہی ہوگا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید