• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پیاز کی برآمدات پر 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد

پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ملک میں پیاز کی دستیابی بہتر بنانے کےلیے لگائی ہے۔
پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ملک میں پیاز کی دستیابی بہتر بنانے کےلیے لگائی ہے۔

بھارت نے پیاز کی برآمدات پر 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد کردی۔

بھارتی وزارت خزانہ کے مطابق پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی31 دسمبر تک عائد کی گئی ہے، جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔

بھارتی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ ڈیوٹی ملک میں پیاز کی دستیابی بہتر بنانے کےلیے لگائی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی شرح جولائی میں 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور پچھلے کچھ مہینوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔

تجارتی خبریں سے مزید