• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں ہوٹل پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین کے قریب ہوٹل پر بیٹھے افراد پر ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس واقعے سے متعلق ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعہ مہر اور معرفانی قبائل میں پرانی دشمنی پر پیش آیا۔

قومی خبریں سے مزید