بھارت کی ریاست اتر پردیش میں یاتری نے 5 سالہ بچے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ اوم پراکاش نے بچے کو کئی مرتبہ زمین پر پھینکا جس سے اس کی موت ہوگئی جبکہ پولیس نے بھی ملزم کی شناخت کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے عاملوں جیسا حلیہ اپنا رکھا تھا جسے شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
رپورٹس کے مطابق اوم پراکاش یاترا کر رہا تھا اور اسی راستے میں بچے کے والد کی دکان بھی واقع ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ملزم نے نامعلوم وجوہات پر بچے کو کئی مرتبہ زمین پر زور سے پٹخا تھا جس سے اس کی موت ہوئی۔
پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت سنبھلنے کے بعد اس سے تفتیش اور ایسا کرنے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔