• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بلائنڈ گیمز: پاکستان کا بھارت کو شکست دیکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

برمنگھم میں شروع ہونے والے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

کنگ ایڈورڈ اسکول گرانڈ برمنگھم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔

پاکستان کے محمد سلمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نثار علی نے 46 اور بدر منیر نے 37 رنز بنائے۔ 

بھارت کے اے کے ریڈی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور این بادا نائیک نے 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت کی ٹیم 7 وکٹ پر 169 رنز بناسکی، سنیل رمیش نے 62 اور دمبا راو تومپاکی نے 40 رنز بنائے۔ 

بھارت کے 5 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کے مطیع اللّٰہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ منگل کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید