• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِاعظم کی خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیرِاعظم نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو فوری ریسکیو کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے نگراں وزیرِاعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں پہاڑوں کے درمیان چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گہری کھائی پار کرنے والی چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے صبح 7 بجے سے پھنسی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید