بھارتی فلم ساز فرح خان نے لندن میں ٹیکسی ڈرائیور سے مزاحیہ انداز میں چھیڑ چھاڑ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے لندن میں موجود ہیں اور وہیں سے انہوں نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
فرح خان کے ٹیکسی ڈرائیور کے پاس جانے پر ڈرائیور نے پوچھا کہ میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ بھائی صاحب لوکھنڈوالا چلو گے؟
ویڈیو کے مطابق بھارتی فلم ساز کے اس مذاق پر ٹیکسی ڈرائیور نے بنا کچھ سوچے سمجھے ان کو راستہ بھی بتادیا جس پر لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔