بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ضلع پشین میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ اسلحے کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پابندی ہوگی۔