سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی واپس روانہ ہوگئيں۔
رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کو ان کے وکلا کی ملاقات ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے جیل میں دو ملاقاتیں کرچکی ہیں، اور یہ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تیسری ملاقات تھی۔