• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے اسکول پر روس کا ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

ڈرون حملے کے بعد اسکول کی تباہ حال عمارت، ریسکیو اہلکار موجود ہیں۔
ڈرون حملے کے بعد اسکول کی تباہ حال عمارت، ریسکیو اہلکار موجود ہیں۔

یوکرین کے شہر رومنی میں ایک اسکول پر روسی ڈرون حملہ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے ڈرون حملے میں اسکول کو نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والوں میں اسکول کے عہدیداران شامل ہیں۔

روس کے ڈرون حملے میں اسکول کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سیکریٹری اور  لائبریریئن جان سے گئے۔

یوکرینی حکام نے مزید کہا کہ حملے میں اسکول کے قریب سے گزرنے والے 4 شہری زخمی ہوئے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید