• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی جان محمد مہر قتل کیس: ملزمان 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں تینوں ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

صحافی جان محمد مہر قتل کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، جہاں پر تینوں ملزمان کو پیش کیا گیا۔

ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ 11 روز قبل صحافی جان محمد مہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید