کراچی میں ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے کنکشن منتقطع کرنے کے لیے آنے والے کے الیکٹرک عملے پر تشدد کیا۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں اورقانونی کارروائی بھی کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا عملہ ٹمبر مارکیٹ میں نادہندگان کی بجلی کاٹنے گیا تھا، مارکیٹ عہدیداران کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔