• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں 500 سے 600 ارب روپے کی کرپشن کا اعتراف

اسلام آباد (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے چیئرمین زبیر امجد ٹوانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایف بی آر میں 500سے 600 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، اپنے 25ہزار ملازمین کے اثاثے چیک کرنا ممکن نہیں ۔ اس پر کمیٹی رکن کامل علی آغا نے کہا کہ اگر یہ ممکن نہیں تو 25؍کروڑ لوگوں کے اثاثے کیسے چیک کرینگے؟ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے ادارے میں اربوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ادارے کیلئے ممکن نہیں کہ ایف بی آر کے تمام 25ہزار ملازمین کے اثاثے چیک کرسکے۔زبیر امجد ٹوانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں تعیناتی اور ترقی کے موقع پر ملازمین کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

ملک بھر سے سے مزید