کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اکرم خان نے کہا ہے کہ باکسنگ کھیل پاکستان اولمپک اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سیاست کی وجہ سے آج اس حال کو پہنچی ہے ۔ وہ قومی کوچ سابق انٹرنیشنل باکسر مجید بروہی کی جانب سے افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ اکرم خان نے کہا کہ باکسنگ کی تباہی کی ذمے دار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہے جس کے عہدیداروں نے اپنے مفادات کا تحفظ دینے کے سلسلے میں باکسنگ فیڈریشن کو متوازی گروپ میں تقسیم کیا۔ وقت آگیا ہے کہ باکسنگ کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتسا ب کیا جائے۔