ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران دوحہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن اور آئس کرسٹل وائٹ ہیروئن سے بھرے دو پیکٹ برآمد کر لیے۔
ترجمان کے مطابق برآمد کیے گئے پیکٹ سے مجموعی طور پر 1.996 کلو گرام ہیروئن اور کرسٹل آئس ضبط کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر تجزیر خان نے ہیروئن والے یہ پیکٹ بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔