• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کا مداح کے آئیڈیا کو حقیقت بنانے کا اعلان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک مداح کے آئیڈیا کو حقیقت کا روپ دینے کا اعلان کردیا۔

شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی فلم جوان کی پروموشن میں مصروف ہیں، اُن کی یہ فلم 7 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بننے والی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان نے آج اپنے مداحوں سے گفتگو کی اور اُن کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، ساتھ ہی ایک مداح کے آئیڈیا کو سراہا اور اسے حقیقت کا روپ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

دراصل ہوا یوں کہ شاہ رخ خان کے ایک مداح نے اُن کی فلم جوان کا ایک پوسٹر شیئر کیا اور کنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سر یہ والا ماسک کہاں سے مل سکتا ہے؟

بالی ووڈ اسٹار نے اپنے مداح کو ماسک ملنے کا حل بھی بتایا اور ساتھ ہی اُس سے ایک آئیڈیا اخذ کیا، جس کا کریڈٹ بھی اپنے چاہنے والے کو دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمہیں بتاتا ہوں، میری مارکیٹنگ ٹیم یہ ماسک بنوائے گی اور فلم دیکھنے آنے والوں کو دے گی، اچھا آئیڈیا دینے کےلیے شکریہ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید