بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم نگری کے بھائی جان سلمان خان کے نئے اسٹائل پر تبصرہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان جہاں اپنی نئی فلم جوان میں گنجے نظر آرہے ہیں، وہیں سلمان خان حقیقی زندگی میں تقریباً گنجے ہوگئے ہیں۔
سلمان خان کے نئے اسٹائل سے متعلق ایک مداح نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان سے پوچھ ہی لیا کہ کیا بھائی جان آپ کی فلم ’جوان‘ کی پروموشن کررہے ہیں؟
شاہ رخ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سلمان بھائی کو مجھے پیار دکھانے کےلیے کوئی اسٹائل نہیں کرنا پڑتا، وہ دل سے مجھے ہمیشہ پیار کرتے ہیں، بس کہہ دیا سو کہہ دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے پر سیشن کے دوران صرف سلمان خان سے متعلق ہی جواب نہیں دیا بلکہ غدر 2 دیکھنے کی تصدیق کی اور سنی دیول کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
شاہ رخ خان کی فلم جوان7 ستمبر کو ریلیز ہوگی، جس میں نین تارا، وجے سیتوپتی، دیپیکا پڈوکون اہم کردار نبھا رہی ہیں۔