• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ جڑانوالہ، متاثرہ زندگی کی بحالی سست روی سے دوچار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سانحہ جڑانوالہ سے متاثرہ کرسچن کالونی میں زندگی کی بحالی سست روی سے دوچار ہے۔

گلیوں میں موجود جلا ہوا سامان اب تک یہاں ہوئی بربادی کی داستان سنا رہا ہے ۔

80 میں سے 75 خاندانوں کو امدادی چیک مل چکے لیکن لوگوں نے امدادی رقم کو کم قرار دے دیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ کی رقم سے یا تو جلا ہوا گھر دوبارہ تعمیر کریں یا گھر میں بسنے کا ضروری سامان خریدیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کام اس رقم میں ممکن نہیں، بچوں کو اسکول بھیجنے کا مرحلہ ابھی دور ہے۔

قومی خبریں سے مزید