آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس وجہ سے ان کو جنوبی افریقا سے جلد وطن واپس جانا پڑ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ویڈ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، گلین میکسویل کے ورلڈ کپ تک فٹ ہونے کی اُمید ظاہر کی گئی ہے۔
گلین میکسویل فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے پہلے ہی جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر پہلے ہی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔