• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا، اسد عمر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اُمید ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اچھا آئے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سائفر گمشدگی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمن تفصیلی جواب دے چکے، ایف آئی اے کو بھی سائفر کے متعلق بتا چکے۔

صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی میں ڈکٹیٹر تھے،  جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے تو سابق وزیرِ اعظم ڈکٹیٹر نظر نہیں آئے۔

اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ باقی رہنماؤں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی کوشش کی آپ نے کیوں نہیں کی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے وائس چیئرمین کو نہیں ملنے دیا گیا، صرف وکلاء کو ملنے کی اجازت ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب تو پہلے ہی تباہ حال تھا، آج متوسط طبقہ اور سفید پوش بھی عزت کی زندگی نہیں گزار سکتا۔

قومی خبریں سے مزید