• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر جمال شاہ اور فردوس جمال کی پشتو میں گفتگو وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ثقافت اور قومی ورثے کے نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ، ٹی وی، اسٹیج، تھیٹر اور فلم کے نامور اداکار فردوس جمال کی عیادت کرنے اسلام آباد سے لاہور اِن کی رہائش گاہ پہنچے۔ 

وفاقی وزیر نے کینسر کی بیماری سے جنگ لڑنے والے فردوس جمال کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ 

دونوں فنکار ایک دوسرے میں گُھل مل گئے، ایک دوسرے سے پشتو زبان میں خُوب گفتگو کی اور ٹیلی ویژن ڈراموں ڈراموں کی سنہری یادیں تازہ کیں۔

وفاقی وزیرجمال شاہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس یافتہ فنکار فردوس جمال کی فن کے لیے طویل خدمات کو سراہا اور انہیں ملک کے لیے عظیم اثاثہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ جمال شاہ اور فردوس جمال نے کئی ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ 

اس موقع پرجمال شاہ کا کہنا تھا کہ فردوس جمال جیسے باکمال فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے، ہم ان کی جتنی قدر کریں کم ہے، انہوں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام دُنیا بھر میں روشن کیا، ان کے ساتھ بہت کام کیا، انہوں نے میری ڈائریکشن میں بنائی گئی فلم’’ بدل‘‘ میں یاد گار کردار کیا تھا۔

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ فردوس جمال بہت بہادری سے کینسر کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، حکومت ان پورا خیال رکھے گی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر جمال شاہ لاہور میں لیونگ لیجنڈ استاد بشیر احمد کے گھر بھی گئے۔ 

منی ایچر، پینٹر استاد بشیر احمد صحت کی خرابی کا شکار ہیں۔ 

جمال شاہ نے ان کی بھی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید