سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے اعتراف کیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات منصوبہ بندی سے ہوئے۔
ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ 9، 10 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ توڑ پھوڑ کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے وقت بنایا گیا،خیبر پختونخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل تھے۔
سابق وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ فورس کی تیاری کےلیے نوجوانوں سے بھی حلف لیا گیا، دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور گرفتاری کا خوف ختم کرنا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ انہیں تو 9 مئی کو پتہ چلا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک اور گروپ بھی تیار کیا گیا ہے، جس کا کام چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنا تھا۔
پرویز خٹک نےکہا کہ ہم اس لیے ساتھ رہے کہ یہ سب پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہورہا ہے۔