پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر سیف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو سیاست سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیدیا۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاست پرویز خٹک کے بس کا کھیل نہیں رہا۔ انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ ریٹائرمنٹ لے لیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ ریٹائرمنٹ کے بعد باقی عمر سیاسی گناہوں کی معافی مانگنے میں گزاریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو الزامات پرویز خٹک نے پی ٹی آئی چیئرمین پر لگائے ہیں، بطور پارٹی صدر وہ خود بھی اُن کے ذمے دار ہیں۔