• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے میں کونسے کھلاڑی اپنی ٹیم کو جتوا سکتے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ہی مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

اس مرتبہ کے ایشیا کپ میں بھی دونوں ٹیموں میں تجربے کار اور بڑے نام شامل ہیں جن پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

شائقین کرکٹ بھارتی کپتان روہت شرما کا شاہین آفریدی کا نئی گیند سے سامنا کرنے کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور ویرات کوہلی کے درمیان بھی شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو آمنے سامنے دیکھنے کے لیے بھی شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ستمبر کو ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید