بھارتی وزیراعظم کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں خفیہ سرمایہ کاری کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ارب پتی گوتم اڈانی نے سرمایہ کاری کرکے اسٹاک مارکیٹ سے اپنے ہی حصص خریدے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آف شور کمپنیوں کے اپنے ہی حصص خریدنے میں اسٹاک میں مبینہ اکاؤنٹنگ فراڈ ہوا تھا۔
دستاویزات کے مطابق مبینہ طور پر موریطانیہ میں 2013 سے 2018 تک آف شور آپریشن کے ذریعے اپنی کمپنیوں کے حصص کو سپورٹ کیا گیا۔
گوتم اڈانی گزشتہ سال بھارت کے سب سے بڑے اور دنیا کے تیسرے امیر آدمی بنے تھے، گوتم اڈانی کے اثاثے 120 ارب ڈالر مالیت کے ہیں۔
دوسری جانب اڈانی گروپ نے اسٹاک مارکیٹ میں خفیہ سرمایہ کاری کے دعووں کو ہندوستان کی آزادی اور سالمیت پر حملہ قرار دے دیا۔