• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے اڈانی کو فائدہ پہنچانے کیلئے خارجہ پالیسی کے اصول بدلے، راہول گاندھی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پارلیمنٹ اجلاس میں مودی سرکار پر برس پڑے۔

راہول گاندھی نے پوچھا کہ وزیر اعظم مودی کا گوتم اڈانی سے کیا رشتہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اڈانی کو فائدہ پہنچانے کےلیے بہت سے اصول بدلے ہیں۔

راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اڈانی کو ونڈ پاور پروجیکٹ دینے کیلئے سری لنکن حکام پر دباؤ ڈالا، مودی آسٹریلیا اور بنگلہ دیش گئے اور منصوبوں کے معاہدے اڈانی گروپ سے ہوئے۔ یہ بھارتی خارجہ پالیسی نہیں، یہ پالیسی اڈانی کے کاروبار کےلیے ہے۔

راہول گاندھی نے سوال کیا کہ اڈانی گروپ نے گزشتہ 20 سال میں بی جے پی کو کتنی رقم دی؟

راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ سری لنکن بجلی بورڈ کے چیئرمین نے صدر راجا پاکسے کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اڈانی کو ونڈ پاور پروجیکٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ مودی اڈانی گروپ کے طیاروں کو استعمال کرتے رہے، یہ معاملہ اب عالمی سطح پر آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید