• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف معرکہ، پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ایشیا کپ 2023ء کے سب سے بڑے معرکے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے 11 حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ٹیم پاکستان کی مینجمنٹ نے ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپال کا سامنا کرنے والی قومی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2 ستمبر کو کینڈی سری لنکا میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ اُن کے نائب شاداب خان ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بابر اعظم پاک بھارت ٹکرے کیلئے پرجوش

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹکرے کیلئے پرجوش اور پرامید ہیں۔

کینڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت ہمیں بھارت کے خلاف ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہے، ڈیڑھ دو ماہ سے یہاں کرکٹ کھیل رہے ہیں پہلے یہاں ٹیسٹ سیریز کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید