• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میچز میں بارش، وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں بارشیں اور خراب موسم کے باعث وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کیا گیا ہے، کولمبو میں شیڈول میچز دمبولا یا پالی کیلے منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے  ایشین کرکٹ کونسل نے 48 گھنٹوں میں ممبر بورڈز کا اجلاس طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی جانب سے اپنی ٹیم کو کھیلنے کےلیے پاکستان جانے کی اجازت نہ دینے کے بعد  ایشیا کپ 2023  ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلا جارہا ہے۔

تاہم  کولمبو میں کچھ دنوں سے بارشیں ہو رہی ہیں، جہاں ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز اور فائنل کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید