کراچی(نیوزڈیسک)ایران میں دو خواتین صحافیوں کو ایک ماہ کےلیے جیل بھیج دیا گیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین صحافیوں پر سازش اور منصوبہ سازی کا الزام ہے۔خواتین صحافیوں کے وکیل عامر رئیسیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگین بغیری اور ایلناز محمدی کو 3سال قید کی جزوی معطل سزا سنائی گئی ہے۔