• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں تربوز خود بخود پھٹنے لگے، وجہ کیا؟

امریکا میں متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے کہ ان کے خریدے گئے تربوز خود بخود پھٹ رہے ہیں۔

فوڈ نیٹ ورک ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے کچھ علاقوں میں ایک خاص قسم کا جرثومہ تربوز میں گھس جاتا ہے۔

جب یہ جرثومہ تربوز کے اندر ہوتا ہے تو یہ اس کی جزیات میں حل ہو کر ابال کی صورتحال پیدا کرتا ہے۔

ان علاقوں میں بڑھا ہوا درجہ حرارت ایسا ماحول بنا دیتا ہے کہ جرثومے کو طاقت ملتی ہے اور اس طرح تربوز پھٹ جاتا ہے۔

لیکن صرف ابال ہی وہ وجہ نہیں کہ تربوز پھٹتے ہیں، ڈاکٹر اسٹیو رائنرز کا کہنا ہے کہ پھپھوندی لگنے سے بھی تربوز پھٹ جاتے ہیں۔

ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایمیلی ڈربن نامی خاتون نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بڑے اسٹور سے تربوز خریدا تھا۔

ایمیلی کے یہاں کچن میں رکھا ہوا تربوز خود بخود پھٹ گیا جس میں سے سفید جھاگ نکلا اور قے کے جیسی بو آنے لگی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید