• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کرکٹ ملکوں کو متحد کرتی ہے، انہیں قریب لاتی ہے، تمام ٹیموں کا ایک ساتھ ہونا ایسے لگ رہا ہے جیسے بھائیوں کے درمیان تعلق ہو۔

گورنر ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ تمام ممالک کی ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں، کینڈی میں پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھائیوں کی طرح ملے۔ ہمیں کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان بھائیوں جیسے تعلقات قائم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی وفد کا یہاں آنا خوش آئند ہے، ہمیں دنیا کو دکھانا ہوگا کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں کوئی تفریق نہیں۔

ذکا اشرف نے بنگلادیشی ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نظم الحسن بھی پاکستان آتے، ان کے ساتھ اچھی دوستی اور تعلقات ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کی تعریف کی اور کہا کہ شکیب الحسن سے ملاقات ہوئی، وہ اچھا کھلاڑی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید