• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2004 اور 2006 کی سیریز پاک بھارت تعلقات کا سنہرا دور تھا، راجیو شکلا

فوٹو: اسکرین گریب - ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین گریب - ٹوئٹر

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ 2004 اور 2006 کی سیریز بھارت۔پاکستان تعلقات کا سنہرا دور تھا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ ایشیا کپ نے مجھے یہ موقع دیا کہ ایک بار پھر لاہور کا دورہ کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کئی بار آچکا ہوں، اس شہر سے محبت ہے، یہاں کی مہماں نوازی کمال کی ہے، لوگوں کا رویہ حیران کردیتا ہے۔ 

راجیو شکلا نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل دو ملکوں میں تعلقات قائم کرتا ہے، تمام پلیئر ہمارے ملک میں بھی مشہور ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہاں کے گورنر ہاؤس میں جواہر لال نہرو بھی آئے تھے، یہاں کے گورنر ہاؤس میں میں واجپائی کے ساتھ بھی آ چکا ہوں۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ بھارت ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے ہم پہلے ہی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امید ہے ایشیا کپ اچھا ہو۔

راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان آکر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے، 2004 میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید