• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، 4 پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزم نے اعتراف جرم سے انکار کردیا

کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کو اپنی گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نیتھیلیل ویلٹمین نے اعترافِ جرم سے انکار کر دیاہے۔ 

22 سالہ ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت کا آغاز لندن اونٹاریو سے 200 کلو میٹر دور واقع ونڈسر سٹی میں سپیرئر کورٹ آف جسٹس کے روبرو جیوری کے انتخاب کے ساتھ ہوگیا ہے۔ 

6 جون 2021 میں ملزم نے افضال خاندان کے چار افراد کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا۔

واقعے کے نتیجے میں ملزم پر قتل، اقدامِ قتل، دہشت گردی اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات عائد ہیں۔ اسے وقوعہ کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ عدالتی کارروائی کی تفصیل کی نشر و اشاعت پر پابندی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید