• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پونم ڈھلون بیٹی پر اقربا پروری کے الزامات لگنے پر بول پڑیں

بھارتی فلم نگری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ پونم ڈھلون نے اپنی بیٹی کے فلم ڈیبیو پر اقربا پروری کے الزامات پر لب کھول دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پونم ڈھلون کی بیٹی پالوما فلم ’دونوں‘میں سنی دیول کے بیٹے راج ویر کے ساتھ ڈبییو کررہی ہیں، جو 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایت کاری سورج برجاتیہ کے صاحبزادے اونیش کی ہے، دونوں کی ریلیز قریب آنے پر پونم ڈھلون کی بیٹی پر اقربا پروری کے الزامات لگ گئے۔

ایسے میں پونم ڈھلوں نے ان الزامات پر اپنا موقف دیا اور کہا کہ میں نے کبھی راج شری فلمز کے ساتھ کام نہیں لیکن میں اُن کا احترام کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اسٹار ہوتے ہیں تو فلم نگری میں بہت سی چیزیں آپ کی پہنچ میں ہوتی ہیں، میں نے سورج جی کی فلمیں دیکھی ہیں، اُن سے ذاتی نوعیت میں علیک سلیک سے زیادہ تعلق نہیں۔

پونم ڈھلون نے یہ بھی کہا کہ اپنی بیٹی کے ڈیبیو کےلیے سورج جی کو فون کرنے اور پالوما کےلیے کام کا کہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم دونوں کےلیے پالوما نے کئی بار آڈیشن دیا، اُسے تمام پراسس سے گزرنا پڑا، جو نئے اداکار کو پیش آتے ہیں۔

پونم ڈھلون نے یہ بھی کہا کہ آڈیشن کے بعد 6 سے 8 ماہ کے دوران بیٹی کو سلیکشن سے متعلق یقین بھی نہیں تھا، آن لائن اقربا پروری کے تبصرے پڑھ کر دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالوما نے فلم کا کردار میرٹ پر حاصل کیا، ایسا ممکن نہیں کہ پروڈیوسر کسی پر بے صلاحیت شخص پر 30 سے 50 کروڑ لگائے۔

پونم ڈھلون نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ منفی ذہنیت کے افراد جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ درست نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید