• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری محبتیں بانٹتا تھا، اس کا کیا قصور تھا:چوہدری نثار

Amjad Sabri Shares Love He Was Innocent Chuahadry Nisar
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امجد صابری تو محبتیں بانٹتا تھا اس کا کیا قصور تھا، یہ قتل ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیا گیا،قاتل جلد پکڑے جائیں گے ،اویس شاہ کی بازیابی کی کوششیں دن رات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کلر سیداں میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کے قتل کا بہت افسوس ہے، بدترین درندگی کا قلع قمع کر کے رہیں گے،دہشت گردوں کاخاتمہ کیا جائے گا، رینجرز، پولیس اور ایف سی نے پورے ملک میں مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔

امجد صابری تو محبتیں بانٹتا تھا اس کا کیا قصور تھا، یہ قتل ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیا گیا، سیکیورٹی ادارے جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس کی بازیابی کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں،ایسے واقعات کیے ہی اس لیے جاتے ہیں کہ سیکیورٹی اداروں پہ انگلیاں اٹھیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ڈیوڈکیمرون نے جو کیا ہے اسے جمہوری طورپرخوش آئندقراردیناچاہیے مگر تحریک انصاف خود کو کیمرون کے معاملے سے نہ جوڑے، پی ٹی آئی کے2 الیکشن کمشنر مستعفی ہوئے، کیاپی ٹی آئی کی قیادت نے بھی استعفیٰ دیا،وزیر اعظم کے خلاف تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ریفرنسز کا مقابلہ کرنے کے لیے پرویز رشید ہی کافی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایان علی کا نام ان کے کہنے پر ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نےلکھاکہ ایک کسٹمز اہلکارکےقتل کا مقدمہ ہے، مقتول کسٹمز اہلکار کی بیوہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست دی تھی اور قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔
تازہ ترین