کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملک میں آئین کی بالادستی الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن میں تاخیر اور ملک میں کرپشن مہنگائی لاقانونیت کے خلاف ملک گیر وکلاء کنونشن آج جمعرات 7 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ خان کاکڑ ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء کنونشن میں شرکت کریں گے۔کانفرنس سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل سمیت تمام بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار شرکت اور خطاب کریں گے۔