• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومی دور کے یہودی باغیوں کی تلواریں اسرائیلی صحرا سے دریافت

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

رومی دور کے یہودی باغیوں کی تلواریں اسرائیلی صحرا سے دریافت ہوئی ہیں۔

اسرائیل کے صحرا کے قریب ایک غار سے قدیم نوادرات کا ایک ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے جس میں 4 تلواریں بھی شامل ہیں۔

ماہرینِ آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ یہ تلواریں رومی سلطنت کے خلاف بغاوت کرنے والے یہودی باغیوں کی ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے ان تلواروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار ان کے ڈیزائن کا مطالعہ کرنے کے بعد کیا ہے جو رومن’سپارٹا‘ تلواروں سے بہت ملتا جلتا ہے جبکہ ان تلواروں میں سے ایک تلوار پر ایک انگوٹھی والا ہینڈل بھی بنا ہوا ہے جو بالکل تاریخی رومی دور کی عکاسی کرتا ہے۔

غار سے دریافت ہونے والے قدیم نوادرات کے ذخیرے میں رومی دور کا ایک نیزہ بھی شامل ہے جسے ’پیلم‘ کہا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ جس غار سے یہ قدیم نوادرات کا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے وہ بحیرۂ مردار کے قریب واقع ہے اور یہ رومی دور میں رومی حکمرانوں کے تسلط کی مخالفت کرنے والے یہودی باغیوں کے لیے ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال کی جاتی تھی۔

غار کے دروازے پر بار کوکھبہ بغاوت (132 سے 135 عیسوی) کے وقت کا ایک سکہ بھی ملا ہے۔

اسرائیلی آثارِ قدیمہ اتھارٹی (IAA) کے ماہرِ آثارِ قدیمہ ایٹن کلین کا کہنا ہے کہ غار میں گہری دراڑوں کے اندر ان تلواروں کو دانستہ طور پر چھپانے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ممکنہ طور پر  یہ رومی فوجیوں سےمالِ غنیمت کے طور پر لی گئی تھیں یا پھر انہیں کسی جنگ کے میدان سے حاصل کیا گیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید