23 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشین گیمز ہاکی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے اہم کھلاڑی عبدالحنان شاہد انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
عبدالحنان شاہد نے 25 میچز میں پاکستان کی جانب سے 10 گولز اسکور کئے ہیں۔
حال ہی میں ایشیا کے بہترین ایمجرنگ پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فارورڈ گزشتہ دنوں ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔
پی ایچ ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی انگلی میں ہیئر لائن فریکچر ہے اور وہ ایشین گیمز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ان کے متبادل پلیئر کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے ایک اور پلیئر عقیل احمد بھی فٹنس مسائل کا شکار ہے، انہیں کمر میں درد ہے تاہم ان کی ایشین گیمز میں شرکت کا فیصلہ مزید ٹیسٹس کے بعد کیا جائے گا جبکہ احتشام کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں آنکھوں کا پرابلم تھا تاہم ان کی فٹنس بحال ہورہی ہے۔